مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ نے تہران میں مقیم دوسرے ممالک کےفوجی نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ روابط کو مضبوط بنانے پر تاکید کی ہے۔ تہران میں یوم پاسدار کی مناسبت سے الغدیر ہال میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں شام، سعودی عرب،آذربائیجان،تاجیکستان،افغانستان،عمان، آسٹریا،پولینڈ، ترکی،چين، روس، قزاقستان، آرمینیا، قرقیزستان، ہندوستان،جاپان،یونان یوکرائن، اٹلی برازیل، اور شمالی کوریا کے فوجی اتاشیوں نے شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق اس تقریب میں سپاہ پاسداران کی بری فوج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ سپاہ ایک انقلابی ادارہ ہے جو مؤمن ، انقلابی اورعوامی توانائیوں سے استفادہ کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کی حفاظت کی ذمہ داری دوش پر لئے ہوئے ہے۔جنرل پاکپور نے کہا کہ سپاہ کی بری فوج کے پاس گذشتہ 35 سال کے اہم تجربات ہیں اور سپاہ کی بری فوج ملک کا ایک مضبوط اور مستحکم ادارہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ سپاہ تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ روابط کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے آمادہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم تمام اقوام کی آزادی اور استقلال کے حامی ہیں اور مستقل ممالک میں غیر علاقائی طاقتوں کی مداخلت کے حامی ہیں واضح رہے کہ تین شعبان حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے یوم پاسدار منایا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ